Zindan ka andhera mujhe sone nahi deta
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Hasan Sadiq
زنداں کا اندھیرا مجھے سونے نہیں دیتا
روتی ہوں تو ظالم مجھے رونے نہیں دیتا
بابا میرے کانوں سے لہو اب بھی ہے جاری
مارے ہیں طمانچے بھی سکینہ کو تمہاری
پہلو میں پھپھی کے مجھے رہنے نہیں دیتا
اول تو مجھے نیند ہی آتی نہیں بابا
سوتی ہوں تو دروں سے جگا دیتے ہیں اعدا
یہ شمر مجھے سانس بھی لینے نہیں دیتا
اب خواب میں پانی کی تمنا نہیں کرتی
کانٹے ہیں پڑے حلق میں اور سانس ہے رکتی
عمو سے شکایت کوئی کرنے نہیں دیتا
اس قید سے کب ہو گی رہائی میرے بابا
کیسے سہوں اصغر کی جدائی میرے بابا
غم کنبے کا اب تو مجھے جینے نہیں دیتا
ریحان بکا کرتی تھی جب بالی سکینہ
خود موت کے ماتھے پہ بھی آتا تھا پسینہ
یہ واقعہ آنسو میرے رکنے نہیں دیتا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.