Hussaina hussaina
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mesum Abbas
حسین حسین حسین حسین
حسینا حسینا حسینا حسینا
کربلا کربلا حسین حسین
اے میرے آقا اے مولا
آپ کو نہ دیکھا نہ سنا
چودہ صدی سے دل ہے فدا
گھر میں بچھا کر فرش عزا
لبیک کہا
کیا کروں دل ہے تجھ پہ فدا حسین
شاہ کربوبلا حسین
میں دیوانا تیرا حسین
یا حسین یا حسینا
حسینا حسینا۔۔۔
مرحب دل میں عزا کی قسم
قبلہء جان ہے تو شاہ امم
کعبہء عشق ہے تیرا حرم
اس کے طواف میں نکلے ہم
ہو اتنا کرم
آرزو کربلا ہے میری حسین
آنکھ میں ہے نمی حسین
چاہتا ہوں یہی حسین
یا حسین یا حسینا
حسینا حسینا۔۔۔
کیوں نہ رکھوں اس پر میں جبیں
کیسے نہ چوموں میں وہ زمیں
جس پہ رہے ہیں آپ مکیں
آپ کے قدموں کے ہیں وہی
پر نقش حسیں
میں فدا تیرے قدموں پہ ہوں حسین
میرے دل کا سکوں حسین
تو ہے میرا جنون حسین
یا حسین یا حسینا
حسینا حسینا۔۔۔
عشقِ من جان من
روح من قلب من
بے وطن بیکفن بادشاہ زمن
مظلوم
حسین حسین۔۔۔
یاد مجھے ہے وہ منظر
لاشہ زمیں پہ تھا نہ زین پر
خشک گلے پر تھا خنجر
کھا کے گری غش ایک مضطر
تیری خواہر
آہ سجدے کا سجدہ ہے کربلا
آہ قبلے کا قبلہ ہے کربلا
آہ کعبے کا کعبہ ہے کربلا
کربلا کربلا کربلا واۓ
حسینا حسینا۔۔۔
جا نہ سکا گر کربوبلا
دیکھا نہیں جو روضہ تیرا
خاک وجود ہے پھر میرا
خاک میں دے تو اس کو ملا
یعنی کہ خاک کربوبلا
گر جیوں تو بھی تجھ پہ مروں حسین
اور ایسے مروں حسین
جیسے زندہ رہوں حسین
یا حسین یا حسینا
حسینا حسینا۔۔۔
زاد سفر کچھ کم ہے مگر
دل پہ ہوا ہے ایسا اثر
عشق میں تیرے شام و سحر
کربوبلا کی سمت سفر
کرتی ہے نظر
میثم اور سلمان بیاں
ذکر کرو یہ مثل اذاں
ہو گا یہ جب بیدار جہاں
آیینگے مہدی شاہ زماں
آج جو دیوانوں نے کہا
سارا جہاں کل دے گا صدا
یا حسین یا حسینا
حسینا حسینا۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.