Nana Teri Zainab Ne Wo Dard Uthaye Hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Hasan Sadiq
نانا تیری زینب نے وہ درد اٹھائے ہیں
ظالم کا ظلم دیکھا آنسو نکل آئے ہیں
میں شام کی گلیوں سے سر ننگے گزر آئی
نانا تیری امت نے دن یہ بھی دکھائے ہیں
پتھر جو برستے تھے زہرا کے گھرانے پر
اس حال پہ سورج نے خود اشک بہائے ہیں
یہ خون بھرا کرتا ہے تیرے نواسے کا
بھائی کی نشانی ہم تیرے لیئے لائے ہیں
غم کھا گیا زینب کو نانا علی اکبر کا
مت پوچھو وطن میں ہم کس طرح سے آئے ہیں
زنداں کے اندھیرے میں نیند آئی سکینہ کو
ہم قبر سکینہ کی واں چھوڑ کے آئے ہیں
سوغات سفر نانا پردیس سے ہم قیدی
یہ نیل رسن کے ہیں جو شانوں پہ لائے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.