Tanha Ab Tak Ashk Bahaye Akbar Ki Beemar Behan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sughra (s.a) recited by Hasan Sadiq
تنہا اب تک اشک بہائے اکبر کی بیمار بہن
دیواروں سے سر ٹکرائے اکبر کی بیمار بہن
خون رواں ہے آنکھوں سے اور لب پہ نوحہ بھائی کا
کب سے غم کے دیپ جلائے اکبر کی بیمار بہن
دروازے پر آس لگائے رستہ تکتی رہتی ہے
اشکوں سے خط لکھتی جائے اکبر کی بیمار بہن
آ جا اکبر ، آ جا اکبر ٹوٹ رہی ہے سانس میری
زخم جگر کس کو دکھلائے اکبر کی بیمار بہن
گئے شعباں رمضان بھی گزرے عید کا دن بھی گزر گیا
کس کو اپنا حال بتائے اکبر کی بیمار بہن
سینہ چھد گیا سو گئے اکبر کون ریحان یہ خبر سنائے
بھائی سے نہ آس لگائے اکبر کی بیمار بہن
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.