Sajjad Tere Gham Mein Zanjeer Ro Rahi Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Hasan Sadiq
سجاد تیرے غم میں زنجیر رو رہی ہے
آنکھوں میں خواب چپ ہیں تعبیر رو رہی ہے
کانٹے بچھے ہوئے ہیں جلتی ہوئی زمیں پر
چھالے تڑپ رہے ہیں تقدیر رو رہی ہے
عباس باوفا کی جاگیر کربلا ہے
عابد کے غم میں ساری جاگیر رو رہی ہے
عابد نہ کیسے روئیں اے شامیوں بتاؤ
زخمی ہیں کان جس کے ہمشیر رو رہی ہے
سجاد کے بدن کا سب خون جل چکا ہے
پاؤں میں جو پڑی ہے زنجیر رو رہی ہے
آنکھوں سے خون عابد ایسے بہا رہا ہے
ہو کے ہر ایک بی بی دلگیر رو رہی ہے
رو رو کے پڑھ رہا ہوں سجاد کا یہ نوحہ
ریحان اعظمی کی تحریر رو رہی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.