Maa ne Asghar ko jo jhoole mein na paya hoga
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Hasan Sadiq
ماں نے اصغر کو جو جھولے میں نہ پایا ہوگا
رات بھر چین اسے کس طرح آیا ہوگا
ماں یہی سوچ کے روتی تھی لہو کے آنسو
شہ نے کس طرح کیا ہوگا تیرے خوں سے وضو
تیر جب اصغر بے شیر نے کھایا ہوگا
کچھ جلی لکڑیاں جھولے کی اٹھا لائی تھی
بانو جب چھوٹ کے زندان سے گھر آئی تھی
حال اصغر کا یوں صغری کو سنایا ہوگا
زندگی بھر کبھی سائے میں نہ بیٹھی مادر
کہتی تھی دھوپ میں سوتا ہے میرا نور نظر
میری تو قبر پہ بھی دھوپ کا سایہ ہوگا
پوچھتی رہتی تھی ہر ایک سے ماں اصغر کی
مجھ کو بتلاؤ بنی قبر کہاں اصغر کی
اس کی تربت پہ دیا کس نے جلایا ہوگا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.