Dozakh Hai Kya Batana Hamara Hi Kaam Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Joan Rizvi
دوزخ ہے کیا بتانا ہمارا ہی کام ہے
دوزخ بتول پاک کی رنجش کا نام ہے
الفت ہے جس کو آل محمد سے دوستو
جنت کا اہتمام اسی دل کے نام ہے
زہرا تیرے کرم کی خبر پا کے آئے ہیں
ہم گردش حیات سے گھبرا کے آئے ہیں
طوفان مشکلات سے ٹکرا کے آئے ہیں
دامن جو تیرے سامنے پھیلا کے آئے ہیں
للہ خالی ہاتھ نہ لوٹائیے ہمیں
خیرات بس حسین کی دلوائیے ہمیں
شوہر سے کہہ کہ کام ہمارے کرائیے
بگڑے ہوئے نصیب ہمارے بنائیے
ہر مشکل حیات سے ہم کو بچائیے
اولاد کا نہ غم کبھی ہم کو دکھائیے
اولاد جن کی ہے اسے صالح قرار دیں
سونی ہے کوئی گود تو اس کو بہار دیں
در پہ تیرے ملک بھی جھکاتے ہیں اپنا سر
روٹی کوئی تھا لے گیا اور کوئی بال و پر
جڑ جاتے تیرے در سے وہ ہو گا نہ در بدر
دنیا و آخرت میں وہی ہو گا معتبر
بی بی بس ایک بار اشارہ بھی کیجئے
حر کی طرح نصیب ہمارا بھی کیجئے
در کا تیرے فقیر بھی سلطان ہو گیا
نازاں ملک تھا جب کوئی دربان ہو گیا
کامل محب آل کا ایمان ہو گیا
بوذر کوئی بنا کوئی سلمان ہو گیا
بی بی ہماری نسل کو وہ افتخار دیں
قائم کا ہر جواں کو مجاہد قرار دیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.