Hum ko darbar se lotaya hai jhoota keh kar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Mazahir Abbas
جس گھڑی لوٹ کے دربار سے آئیں زہرا سر کے بالوں میں سفیدی تو کمر میں خم تھا
دیکھا زینب نے تو بولیں کہ ضعیفہ رک جا کہاں آتی ہو مصلی ہے یہ ماں زہرا کا
اپنا منہ پیٹ کے زہرا یہ پکاریں زینب مجھ کو پہچان کہ ماں ہوں میں تمہاری زینب
میری بچی نہ بلا مجھ کو ضعیفہ کہہ کر
ہم کو دربار سے لوٹایا ہے جھوٹا کہہ کر
تجھ کو آتی ہے کمر میری جو یہ خم زینب
تو سنے گی تو کرے گی مرا ماتم زینب
تازیانہ مجھے مارا ہے نکل جا کہہ کر
جب گواہی کو ہوئے پیش مرے لخت جگر
جھڑکیاں دینے لگے ان کو شرابی مل کر
بھائیوں کو ترے ٹھکرایا ہے بچہ کہہ کر
تو جو کہتی ہے کہ دربار سے کیا لائی ہوں
پرزے بابا کی سند کے میں اٹھا لائی ہوں
پھاڑ ڈالی ہے یہ تحریر فسانہ کہہ کر
قبر سرور پہ یہ فریاد کیا کرتی تھی
بابا کہتی ہے مجھے آپ کی امت جھوٹی
تم بلاتے تھے مجھے ام ابیھا کہہ کر
باندھ کر لے گئے رسی میں علی کو گھر سے
روئیں جب فاطمہ زہرا تو طمانچے برسے
بین کرتی رہی ہائے میرے بابا کہہ کر
مجھ پہ جلتا ہوا دروازہ گرایا بابا
میرا محسن میرے پہلو میں ہی دم توڑ گیا
نوحہ کرتی رہی برباد مدینہ کہہ کر
ہو بقیعہ جو اسد اور مظاہر جانا
نوحہ اس بی بی کی تربت پہ یہی دہرانا
وہ جو روتی رہی تا عمر یہ جملہ کہہ کر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.