Khatam Kab Hai Syeda Par Faisla Darbar Ka
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Miran Bahadur Party Sialkot
ختم کب ہے سیدہ پر فیصلہ دربار کا
کربلا برپا کرے گا سانحہ دربار کا
بعد سرور گر کروں تفسیر میں دربار کی
قتل زہرا نام رکھ دوں دوسرا دربار کا
دیکھ کر ماں کی ضعیفی سوچتی تھیں بیٹیاں
کس قدر دشوار ہے یہ راستہ دربار کا
ہائے زہرا کہہ کے تنہائی میں روتے تھے سدا
حال جب بھی یاد کرتے مرتضی دربار کا
سازش اہل سقیفہ کا یہ حاصل دیکھئے
کربلا سے شام تک ہے سلسلہ دربار کا
میں تو بنت مصطفی ہوں اور وہ بنت علی
کس طرح زینب کرے گی سامنا دربار کا
جون بنت مصطفی اب بھی ہیں روتی قبر میں
درد ہی اتنا بڑا تھا باخدا دربار کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.