Phir Baqeeh Ko Hum Banayenge
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
پھر بقیعہ کو ہم بنائیں گے
جب امام زمانہ آئیں گے
قبر زہرا کی ہو گی جب تعمیر
انبیاء سب بلائے جائیں گے
صحن ام البنین کے اندر
پانی پیاسوں کو ہم پلائیں گے
قبر بیمار کربلا کے قریب
ایک صحن شفاء بنائیں گے
عشق باقر میں اور صادق میں
ایک دارالقلم بنائیں گے
یاد قاسم میں قبر شبر پر
آنسوؤں کے دیے جلائیں گے
ہم بقیعہ میں مثل باب جواد
بارہ باب کرم بنائیں گے
اپنے مولا حسن کا دستر خوان
زائروں کے لئے بچھائیں گے
قبر زہرا پہ پرچم عباس
خود امام زماں لگائیں گے
ہاں بقیعہ میں پھر تکلم و شمس
کفش برداری کرنے جائیں گے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.