Amma Bataiye
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Raza Abbas Zaidi
مسجد سے گھر میں لوٹ کے جب آئیں سیدہ
زینب نے ماں کا حال جو دیکھا تو یہ کہا
کیا کیا ستم گزر گئے اک دن میں آپ پر اماں بتائیے
بالوں کا رنگ بدلا ہے کیوں جھک گئی کمر اماں بتائیے
کیوں کر چھپائے رکھا ہے کیا دل میں درد ہے کیوں چہرہ زرد ہے
حالت تمہاری دیکھ کے لگتا ہے مجھ کو ڈر اماں بتائیے
بس مسکراتے دیکھا تھا ہم نے تمہیں سدا بتلاؤ کیا ہوا
آنکھیں ہوئیں ہیں آپ کی کیوں آنسوؤں سے تر اماں بتائیے
میں نے سنا ہے مسجد میں رلوایا آپ کو جھٹلایا آپ کو
کیا بات دل پہ لگ گئی اٹھتا نہیں جو سر اماں بتائیے
در پے ہمارے پہلے تو آتے تھے صبح و شام کرنے کو سب سلام
نانا کے بعد پھیرا ہے امت نے رخ کدھر اماں بتائیے
بابا کا راج ہوتا تو یہ غم نہ جھیلتیں یہ دن نہ دیکھتیں
حق چھینا میرے بابا کا امت نے کیوں مگر اماں بتائیے
کیا درد ہے جو آپ کو ہر دم رلاتا ہے دل ڈوبا جاتا ہے
کیوں روز جا کے روتی ہیں نانا کی قبر پر اماں بتائیے
اشکوں کی اس روانی نے زینب کو اے رضا سب کچھ بتا دیا
زہرا خاموش ہو گئیں جب اس سوال پر اماں بتائیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.