Nabi Ki Beti
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Shabih Raza Jafri
نبی کے جانے کے بعد نوحہ کناں ہے ہائے نبی کی بیٹی
مصیبتوں کا اک آسماں ہے گزر نہ جائے نبی کی بیٹی
ادھر غم فرقت نبی ہے ادھر زمانے کی بے رخی ہے
علی کو تنہا ہی راستے میں نہ چھوڑ جائے نبی کی بیٹی
تمہارے در پر رسول آتے تھے اور جھک کر سلام کرتے
تمہارے در کو ہی امتی کچھ جلانے آئے نبی کی بیٹی
جھکی کمر ہے سفید ہیں بال اور ہاتھوں میں بھی عصاء ہے
بھری جوانی میں تم نے کتنے ستم اٹھائے نبی کی بیٹی
تمہارا پہلو شدید زخمی، تمہاری ٹوٹی ہوئی ہے پسلی
علی نے تا مرگ اشک یہ سوچ کر بہائے نبی کی بیٹی
یہ کم قیامت نہیں ہے لوگوں، وہ اپنا حق مانگنے گئیں تھیں
لعین بیٹھے ہوئے تھے سارے کھڑی تھی ہائے نبی کی بیٹی
نبی کی تحریر لے کے دربار اپنا حق مانگنے کو جائے
یہ کیا غضب ہے کے ہاتھ خالی ہی لوٹ آئے نبی کی بیٹی
شبیہ اور زین کی دعا ہے کوئی تو ایسا بھی روز آئے
پڑھیں بقیعہ میں جا کے نوحہ ہمیں بلائے نبی کی بیٹی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.