Mere bachon se mere zakhm chhupana Mola
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Syed Muhammad Shah
جو لوگ علی ولی اللہ کے ہیں منکر
جن لوگوں نے دربار میں جھٹلایا ہے مجھ کو
ناراض ہوں ان سے نہ مجھے اور ستائیں
ہے میری وصیت وہ جنازے میں نہ آئیں
میرے بچوں سے میرے زخم چھپانا مولا
رات ڈھل جائے تو میت کو اٹھانا مولا
آپ میرے لیے زحمت یہ گوارا کرنا
سوچتی ہوں کے ہو میت نہ کہیں بے پردہ
ہو سکے تو کوئی تابوت بنانا مولا
سانس لینے میں بھی دشواری ہے چل سکتی نہیں
پسلیاں ٹوٹی ہیں کروٹ بھی بدل سکتی نہیں
یوں بنی ہوں میں سزاؤں کا نشانہ مولا
فاطمہ آپ کی تعظیم کو اٹھتی لیکن
ضعف اور زخموں کے باعث یہ نہیں اب ممکن
کوئی خدمت میں کمی ہو تو بھلانا مولا
مجھ پہ احسان یہ کر دیجئے اے میرے علی
یاد شبیر کو آ جائے نہ اس کی بیٹی
میرے چہرے کے نشانوں کو چھپانا مولا
اشک کتنے ہیں جو آنکھوں میں نہ لائے میں نے
آپ سے بھی ہیں بہت درد چھپائے میں نے
میرے پہلو سے نہیں ہاتھ ہٹانا مولا
چھیننے والوں نے کب صرف فدک چھینا ہے
مجھ سے رونے کا کبھی جینے کا حق چھینا ہے
کھیل تھا ان کے لیے مجھ کو رلانا مولا
میری زینب ابھی کمسن ہے ذرا دھیان رہے
پیاس شبیر کو لگتی ہے بہت رات گئے
میرے شبیر کو پاس اپنے سلانا مولا
وقت اب کم ہے یہ بتلایا ہے میرے دل نے
آئے تھے خواب میں کل شب مجھے بابا ملنے
اب یہاں کوئی نہیں میرا ٹھکانہ مولا
بین یہ کرتے ہی چپ ہو گئی زہرا، محسن
بے خطا مار دیا ہے میرا بیٹا محسن
کب بچا ہے کوئی جینے کا بہانہ مولا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.