Mat Kaho Mujh Ko Beton Ki Maa
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Wajhi Hasan Zaidi
رو کے کہتیں تھیں ام البنین مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
اس لقب کے میں قابل نہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
میرا عباس بھی چل بسا میرا عبداللہ بھی نہ رہا
میرا عمران بھی اب نہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
روح ہو گی جدا جب میری کون اٹھائے گا میت میری
کون رکھے گا زیر زمیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
جس کے بیٹے سلامت ہوں سب اس پہ جچتا ہے بس یہ لقب
مت کہو مجھ کو ام البنین مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
قلب کو میرے آ جاتا چین کاش بچ جاتا میرا حسین
اب میرا کوئی بیٹا نہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
بی بی زہرا کے تھے جو پسر کر گئے وہ جہاں سے سفر
کیونکہ ان کا بھی بیٹا نہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
دیکھ ڈالا ہر اک بام و در سارے حجروں پہ ڈالی نظر
ماں کہے کوئی ایسا نہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
اے وجیہہ اور ماجد سنو قبر غازی پہ آؤ چلو
چل کے نوحہ پڑھیں یہ وہیں مت کہو مجھ کو بیٹوں کی ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.