Wa Hussain Janam
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Wajeeh Hasan Zaidi
بین کرتی تھیں فاطمہ زہرا
اے میری جان اے میرے بیٹا
کیا خطا تھی تیری بتائے کوئی
تشنہ لب تجھ کو کیوں گیا مارا
تو نے ھل من کی جو لگائی صدا
سن کے پھٹنے لگا جگر میرا
چین آیا نہیں تہہ مرقد
میں بقیعہ سے آگئی بیٹا
ہیں تیرے غم میں سوگوار نبی
رو رہے ہیں تڑپ کے بابا علی
تیرا بھائی حسن ہے نوحہ کناں
محو ماتم ہے کائنات جلی
تو میری آنکھ کا اجالا ہے
تجھ کو کتنے جتن سے پالا ہے
ہائے افسوس برسر مقتل
بے کفن آج تیرا لاشہ ہے
آ میرے پاس تجھ کو چین ملے
صاف کر دوں تمام زخم تیرے
کچھ تو محسوس ہو سکوں تجھ کو
میرے زانو پہ اپنا سر رکھ لے
لاشہء شہ پہ نوحہ کرتی ہوئی
بولی یاسر رضا یہ بنت نبی
نا کسی اور کی لٹے ایسے
جس طرح سے میری کمائی لٹی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.