Suno Shan e Fatima Suno Shan e Syeda
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fatema (s.a) recited by Rizwan Zaidi
آئین دو جہاں کا بناتی ہیں فاطمہ
جھولا مشیتوں کو جھلاتی ہیں فاطمہ
نبیوں کو ان کے کام بتاتی ہیں فاطمہ
اللہ کا نظام چلاتی ہیں فاطمہ
اس شان سے قیام ہے ارض یقین پر
جب چاہیں آسمان بچھا دیں زمین پر
جلوے عجب دکھاتی ہیں خیرالنساء کی ذات
تسبیح ایک ہاتھ میں چکی پہ ایک ہاتھ
کونین گھومتے ہیں اشاروں کے ساتھ ساتھ
ان کی کنیز روز ازل سے ہے کائنات
کس کی مجال ہے کہ کوئی بات ٹال دے
یہ جس کو چاہے کون و مکاں سے نکال دے
منسوب وہ حدیث کساء ہے جناب سے
عاجز ہے کفر آج بھی جس کے جواب سے
روشن دل و دماغ ہیں جس آفتاب سے
ہم نے یہی سنا ہے رسالت مآب سے
علم و ہنر کا موڑ حدیث کساء میں ہے
قرآن کا نچوڑ حدیث کساء میں ہے
یہ بزم ملکہ یوم الست ہے
ایمان کی غذا کا بڑا بندوبست ہے
ہر شخص آج عشق کی مستی میں مست ہے
زہرا کے دشمنوں کی مکمل شکست ہے
محفل قلندرانہ صدا سے جو سج گئی
لفظوں نے وہ دھمال کیا دھوم مچ گئی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.