Main is tarah se hoon Ya Rab teri sana ke baghair
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Mir Hasan Mir
میں اس طرح سے ہوں یا رب تیری ثناء کے بغیر
کہ جیسے جی نہیں سکتا کوئی ہوا کے بغیر
نہ مجھ سے نعت کا اک لفظ بھی رقم ہوتا
خدائے آل محمد تیری عطا کے بغیر
قسم خدا کی ادھوری کتاب لگتی تھی
بیاض شعر مجھے نعت مصطفی کے بغیر
نہ میری حمد مکمل ہے مصطفی کے بغیر
نہ میری نعت مکمل ہے مرتضی کے بغیر
وسیلہ آل نبی کا نہ ہو تو رہتے ہیں
دعا اثر کے بغیر اور اثر دعا کے بغیر
فقیر شاہ نجف ہوں کوئی مذاق نہیں
ہمیشہ ملتا ہے مجھ کو میری صدا کے بغیر
سکون ملتا نہیں مصطفی کو اور کہیں
اے شاہ زادی عالم تیری ردا کے بغیر
دلیل کوئی نہیں تھی خدا کے ہونے کی
علی و فاطمہ حسنین و مصطفی کے بغیر
سزا کے بعد جزا ہے اگر تو اے واعظ
تو کیسے مل گئی حر کو جزا سزا کے بغیر
علی، رسول، خدا اصل میں ہے یہ ترتیب
تم انتہا کو نہ پہنچو گے ابتدا کے بغیر
کوئی بھی ہو رضی اللہ ہو نہیں سکتا
اے بنت رحمت عالم تیری رضا کے بغیر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.