Midh e Shah e Do Aalam Ki Kya Baat Hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Rasool Allah (s.a.w.w)
مدح شاہ دو عالم کی کیا بات ہے
حمد کی حمد ہے نعت کی نعت ہے
ایک دو شب مسافت کا کیا تذکرہ
ان کی ہر رات معراج کی رات ہے
سورہ فتح کے بیعتی ایدیھم
جس پہ بیعت کریں آپ کا ہاتھ ہے
ذات کے عہد فخر و مباہات میں
مصطفی کی غلامی میری ذات ہے
بوند در بوند سب آیتیں آیتیں
صحن میں تیس پاروں کی برسات ہے
کچھ تو موسی کو بتلائیں جلوہ ہے کیا
آپ کی تو خدا سے ملاقات ہے
ان کو عجوہ ہے خاک بقیعہ ہمیں
اپنی اپنی مدینہ کی سوغات ہے
ہے قسم شہر کی آپ کے شہر کی
اس کے آگے تو جنت بھی دیہات ہے
کربلا، مشہد و کاظمین و نجف
وہ مدینہ ہے جو شہر سادات ہے
ہے عنایات آقا سے اکبر سخن
ورنہ لفظ و لغت کی یہ اوقات ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.