Zindan mein Sakina yeh buka karti thi ro kar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a) recited by Mir Hasan Mir
زنداں میں سکینہ یہ بکا کرتی تھی رو کر
دم گھٹتا ہے اماں میرا اب یاں سے چلو گھر
کیا اندھیرا ہے سجھائی نہیں دیتا کچھ بھی
ہاتھ رکھتا نہیں اماں میرے سر پر کوئی
اور چند روز میں مرجاؤں گی میں گھٹ گھٹ کر
خوں بھرا کرتا بدل دو میرا پیاری اماں
اپنی گودی میں سلا لو مجھے واری اماں
سونے دیتا نہیں اک پل مجھے یہ ہجر پدر
نیل رخسار کے کانوں کا لہو تازہ ہے
کچھ میرے درد کا اماں تمھیں اندازہ ہے
رات دن روتی ہوں کر دے کوئی بابا کو خبر
تم تو کہتی تھیں رہائی کی گھڑی آ پہنچی
ایسا لگتا ہے جدائی کی گھڑی آ پہنچی
خواب میں آئے تھے میرے ابھی دادا حیدر
نیند آتی نہ تھی ریحان جسے وہ بچی
سوگئی شام کے زندان میں یہ کہتی ہوئی
چین سے سوؤں گی زندان سے جب جاؤں گی گھر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.