Aye Mere Ghareeb Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hussain (a.s) recited by Shahid Baltistani
اے میرے غریب حسین
بند کفن کو توڑ کے آئی ہے پھر سے ماں
ماتھے پہ تیر پہلو میں پیوست برچھیاں اور قلب میں سناں
مرہم لگائے گی تیری مادر بتا کہاں کہاں
باہیں گلے میں ڈال لو ہمت ذرا کرو اے لال گھر چلو
ان پتھروں کے ڈھیر میں تم چھپ گئے کہاں
رکھ دوں گی ہاتھ گردن و خنجر کے درمیاں وعدہ ہے میری جاں
غازی کی طرح دشت میں قربان ہو گی ماں
کڑیل جواں کی لاش پہ تیرا تھا امتحاں تیار اب ہے ماں
بیٹا میں تیرے سینے سے کھینچوں گی خود سناں
محسن کے بعد سے میری جیسے جھکی کمر تجھ کو تو ہے خبر
ایسے ہے بعد غازی کے تیری کمر کماں
بیٹے کے ساتھ دشت میں مادر کا خوں بہے کہہ دو یہ شمر سے
گردن پے پہلے وہ کرے خنجر میرے رواں
اماں ہٹا لو ہاتھ تکلم تھی یہ صدا کٹنے دو اب گلا
ہر ضرب پر یہ کہتی تھی پہلو شکستہ ماں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.