Asghar Main Teri Maa Hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir / Ravi Road Lahore Party
آ جاؤ چاند میرے تیری پیاس میں بجھاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
میرے لاڈلے کہاں ہو سینے تمہیں لگاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
بیٹا تمہارا قاتل میرے سامنے کھڑا ہے جانے کیوں ہنس رہا ہے
چادر بھی لٹ چکی ہے منہ کس طرح چھپاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
تیرے جھولے کو سکینہ رو رو کے چومتی ہے تجھے گھر میں ڈھونڈتی ہے
تیری موت کی خبر میں کیسے اسے سناؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
میری جان جا رہی ہے یہ سوچ سوچ اصغر اس پھول سے گلے پر
یہ تیر کیسے جھیلا بہنوں کو کیا بتاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
نیزے سے گر رہا ہے ننھا سا سر تمہارا دل روتا ہے ہمارا
میرے ہاتھ تو بندھے ہیں سر کس طرح اٹھاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
جھولے کے ساتھ بیٹا میرے ہاتھ جل گئے ہیں ظالم بھی ہنس رہے ہیں
تیری آخری نشانی ہائے کس طرح سے بچاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
جب رات ہوگی رن میں ہو جائے گا اندھیرا ڈرنا نہیں اے بیٹا
دادی کہیں گی تم سے آ میں تجھے سلاؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
تم رات کو ہمیشہ سنتے تھے ماں سے لوری اب نیند آتی ہوگی
پھر گود میں لٹا کر نادعلی سناؤں اصغر میں تیری ماں ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.