Yeh Khat Mein Shah Ne Likha Habeeb Aa Jao
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Habeeb (a.s) recited by Mir Hasan Mir
یہ خط میں شاہ نے لکھا حبیب آ جاؤ
تمہارا دوست ہے تنہا حبیب آ جاؤ
لگاؤ اس سے بھی اندازے میری غربت کے
جہاں پہ ابن علی لکھنا تھا وہاں میں نے
دیا ہے ماں کا حوالہ حبیب آ جاؤ
شہید کیسے ہوا وہ بتاؤ گے آ کر
تم حال مسلم بیکس سناؤ گے آ کر
رقیہ تکتی ہے رستہ حبیب آ جاؤ
وہ جب یہ سنتی ہے کوفے سے آ رہے ہیں شقی
تو پوچھتی ہے ہمارا بھی آئے گا کوئی
دعائیں دے گی سکینہ حبیب آ جاؤ
بتا رہا تھا اسے کوئی بھی نہیں ہے میرا
تو بولیں ثانی زہرا حبیب آئے گا
ہے اس کو تم پہ بھروسہ حبیب آ جاؤ
مجھے ہے یاد وہ لمحہ جو رب کی مرضی سے
تم ہو کے زندہ میری بات سننے آئے تھے
بلا رہا ہوں دوبارہ حبیب آ جاؤ
گوارا کر نہیں سکتی حسین کی غیرت
تمہاری زوجہ کی چادر لوٹ لے امت
تم اس کو چھوڑ کے کوفہ حبیب آ جاؤ
چمکتے چاند کی ہم کو بھی دید ہو جائے
تم آؤ تو میرے بچوں میں عید ہو جائے
بہت اداس ہے کنبہ حبیب آ جاؤ
در بتول دوبارہ جلایا جائے گا
تمہارے دوست پہ خنجر چلایا جائے گا
نہیں ہے وقت زیادہ حبیب آ جاؤ
بہن نے اس کو تکلم جو بھائی سمجھا تھا
پکاری شام غریباں میں ثانی زہرا
ہمارا لٹتا ہے پردہ حبیب آ جاؤ
یہ خط نہیں اسے بہنوں کی آرزو سمجھو
ہمارے لفظوں کو زینب کی گفتگو سمجھو
بہن یہ کہتی ہے بھیا حبیب آ جاؤ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.