Hussain raazi ho
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Rehan Abbas
حسین راضی رہے فاطمہ رہے راضی
چلو حسین کی مل کر کریں عزاداری
حسین اہلِ عزا کا خلوص دیکھتے ہیں
غمِ حسین میں ہر گز نہ ہو ریاکاری
یزیدیت سے ہو نفرت عمل حسینی ہو
یہی حسین سے در اصل ہے وفاداری
چلو سبیل لگاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
کرو حسین کا ماتم بچھاؤ فرش عزا
تمہارے گھر میں بھی آے گی فاطمہ زہرا
عزا کا فرش بچھاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
پلاؤ پانی جو دشمن بھی مانگ لے پانی
کبھی نہ بھولنا سیرت غریب زہرا کی
دلوں سے بغض مٹاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
دعائیں فاطمہ دیں گی علی دعا دینگے
جو اپنے بچوں کو سقای ہو سکھا دینگے
الم جری کا اٹھاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
بناؤ گھر میں بھی چھوٹا سا ایک عزا خانہ
دعائیں دینگی تمہیں دل سے زینب کبریٰ
امام باڑے سجاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
زمانہ دیکھ کے بولے حسین والے ہیں
امام کون و مکاں کے قدم پہ چلتے ہیں
حیات ایسی بنائیں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
غمِ حسین مناییں بھلا کے غم اپنے
ہو سوگ دل میں بدن پر لباس ہو کالے
کیا جو وعدہ نبھاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
عزاے شہ میں دکھاوا نہ ہو ریاکاری
انہیں رومال میں لے لے ہماری شہزادی
ہم ایسے اشک بہاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
میرے امام نے دشمن کو دے دیا پانی
گوارا کر لیا عطرت میری رہی پیاسی
عدو کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
سبھی کے دل کی تمنا ہے دانش و ریحان
بلاییں مولا ہو پورا ہمارا یہ ارماں
پیادہ کربلا جاییں حسین راضی ہو
سبھی کو پانی پلاییں حسین راضی ہو
چلو سبیل لگاییں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.