Char baras ki ek zaeefa aayi hai zindano mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
چار برس کی ایک ضعیفہ آئی ہے زندانوں میں
زخموں کے در پہنے ہوئے ہیں معصومہ نے کانوں میں
سر کے بال سفید ہوئے ہیں اور کمر میں خم آیا
دیواروں کے سہارے بی بی چلتی ہے زندانوں میں
عابد لاش بہن کی رکھ کے زنداں میں یہ بین کرے
تیرے نام کی قبر نہیں ہے کوئی قبرستانوں میں
استقبال میں پھول نہیں پر پھولوں جیسے زخم ملے
اہل شام نے پتھر بانٹے تھے کم سن مہمانوں میں
آج طمانچوں کا پہرہ ہے دروں کی نگرانی ہے
کل تک تھے عباس جہاں پر بی بی کے نگرانوں میں
اکبر بین سکینہ کے ہیں اور آہیں سجاد کی ہیں
صدیوں سے جو گونج رہے ہیں صحراؤں ویرانوں میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.