Qaid tanha hoon zindan mein aao baba
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Sakina (s.a)
قید تنہا ہوں زندان میں آؤ بابا
آکے سینے پہ سکینہ کو سلاؤ بابا
اتنا تاریک ہے زندان کے مر جاؤنگی
آپکے بعد نہ اب لوٹ کے گھر جاؤنگی
اپنی بیٹی کو اپنے پاس بلاؤ بابا
آکے نہ پوچھنا کے شام کیسے آئے ہیں
پشت ناقہ پہ مجھے باندھ کر یہ لائے ہیں
میرا اصغر ہے کہاں آ کے بتاؤ بابا
کان زخمی ہیں میرے کچھ انہیں آرام ملے
چھوٹی قیدن بیٹی باغی کے مجھے نام ملے
نام لے کر میرا اک بار بلاؤ بابا
ہیں نشاں رسیوں کے بانہوں پہ نہ دکھاؤں گی
نیلے رخسار میں ہاتھوں سے خود چھپاؤں گی
اپنے چہرے کا مجھے نور دکھاؤ بابا
قید سجاد بھی ہے بابا بیمار بھی ہے
خون روتا ہے رداؤں کا عزادار بھی ہے
مر نہ جائے میرے بھائی کو بچاؤ بابا
کربلا میں کہا سکینہ بابا ہیں کہاں
آج تک گونجتی ہے نجفی وہ فریاد یہاں
میرے دامن میں لگی آگ بجھاؤ بابا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.