Zameen e Karbala Wale
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Karbala recited by Mir Hasan Mir
زمین کربلا والے تجھے آواز دیتے ہیں
بہتر بے کفن لاشے تجھے آواز دیتے ہیں
ہے کہیں گنج شہیداں میں رکھی گٹھڑی کوئی
کسی کی لاش کے ٹکڑے تجھے آواز دیتے ہیں
چلتے ناقے سے گرے جو ماؤں کی آغوش سے
وہ سارے بے زباں بچے تجھے آواز دیتے ہیں
تشنگی آ کر سکینہ اور اصغر کی بجھا
نا جانے کب سے وہ پیاسے تجھے آواز دیتے ہیں
العجل کہتی ہیں جھولے کی سلگتی لکڑیاں
کہیں جلتے ہوئے خیمے تجھے آواز دیتے ہیں
ان کی مظلومی مصیب کی زمیں سے پوچھ لے
وہ دو بچے رقیہ کے تجھے آواز دیتے ہیں
جلتے خیموں سے بچا کر لائی جو سجاد کو
اسی کے پاؤں کے چھالے تجھے آواز دیتے ہیں
جو شہیدان ولائے مرتضی ہے آج بھی
کفن باندھے ہوئے سر سے تجھے آواز دیتے ہیں
حلقہ ماتم میں آ کر اے تکلم ماتمی
تجھے آواز دیتے تھے تجھے آواز دیتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.