Thi shaam o sahar ye hi dua ahle haram mein
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
تھی شام و سحر یہ ہی دعا اہل حرم میں
مر جائے نہ سجاد کہیں باپ کے غم میں
مشکیزے میں سجاد کو دکھتی تھی سکینہ
عباس نظر آتا تھا بہنوں کو علم میں
حج کرتے ہوئے شام کی گلیاں نہیں بھولا
آنکھوں سے لہو بہتا رہا صحن حرم میں
ذرہ کوئی لکھتا تھا جبھی لفظ لہو کے
اک نوحہ رقم ہوتا تھا تب لوح و قلم میں
مصروف عزا صرف مصلے ہی نہیں ہیں
سجدے بھی لہو روتے ہیں سجاد کے غم میں
چالیس برس ہوتا تھا احساس یہ ہر آن
عابد کا ہے دم ٹوٹنے والا کسی دم میں
ہو قاتل اکبر بھی سجاد کا مہماں
اکبر کمی آتی ہی نہیں باب کرم میں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.