Hussain labbaik
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Nadeem Sarwar
یہ فرش عزا سب کے لئے ہے
زہرا کی دعا سب کے لئے ہے
یہ فرش عزا فرش بکا کربوبلا ہے
یہ خاک نجف خاک حرم خاک شفا ہے
یہ نور خدا قبلہ نما عرش خدا ہے
جلنے نہ دو نفرت کے دیےء پیاری ہواؤں
ہے ایک خدا ایک نبی سب کو بتاؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
دنیا میں صف ماتم شبیر بچھاؤ
خواہش ہے یہ زہرا کی اسے بھول نہ جاؤ
پیغام حسین ابن علی سب کو سناؤ
انسان شناسی ءعزا خانوں میں آؤ
یہ امن کا پیغام ہے دنیا کو سناؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
شبیر نے سکھلائی ہے انسان شناسی
انساں کی ہدایت کے لئے جان لٹا دی
ہے مجلسِ شبیر اسی نقطے کی عادی
اللہ کی دھرتی پہ نہ تم خون بہاؤ
چاہت کے شجر پھول محبت کے کھلاؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
انساں کی نگہبان عزاداریء شبیر
مومن کا ہے ایمان عزاداریء شبیر
رشتوں کی ہے پہچان عزاداریء شبیر
اس درس محبت کو سنو اور سناؤ
عباس علمدار کے پرچم کو اٹھاؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
یہ کربوبلا کیا ہے یہ مقتل نہیں مکتب
اس مکتب عالی کی مدرس ہوی زینب
جس بی بی نے مظبوط کیا اور بھی مزہب
اس بی بی کے خطبوں کو نصابوں میں پڑھاؤ
ان پھولوں کو گلدان عقیدت میں سجاؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
گر شوق زیارت ہے عزا خانے میں آؤ
گر امن کی چاہت ہے عزا خانے میں آؤ
دہشت سے جو نفرت ہے عزا خانے میں آؤ
جنت کی ضرورت ہے تو اس غم کو مناؤ
دنیا سے ستمگروں کے فتنے کو مٹاؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
یہ عون و محمد علی اکبر کا ہے ماتم
عباس سکینہ علی اصغر کا ہے ماتم
یہ زینب و کلثوم کا حیدر کا ہے ماتم
وہ دیکھو سفیران عزا آتے ہیں آؤ
اے سرور و ریحان چلو نوحہ سناؤ
اور کہو لبّیک حسیں لبّیک
---یہ فرش عزا
---زہرا کی دعا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.