Chal Pari Tu Karbala Haq Ashna Walon Ke Sath
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Fizza (s.a) recited by Markazi Matmi Dasta MSO Sialkot
چل پڑی تو کربلا حق آشنا والوں کے ساتھ
زندگی گزری تری فضہ خدا والوں کے ساتھ
تو در زہرا پہ آئی تخت شاہی چھوڑ کر
اور جھیلے ہیں ستم حق کی رضا والوں کے ساتھ
زندگی بھر تو کنیز فاطمہ زہرا رہی
تو نے بھی ہر دکھ سہا ہے ھل اتی والوں کے ساتھ
بارش سنگ تجھ پہ بھی برسی سر بازار شام
بے ردا تو بھی ہوئی ہے بے ردا والوں کے ساتھ
ننگ سر آل نبی اور شام کے دربار میں
یہ سلوک ناروا کیوں انما والوں کے ساتھ
تیرے دن گزرے نبی آل نبی کے درمیاں
تیری قربت انتہا پر، ابتدا والوں کے ساتھ
کلمہ گو اجر رسالت یوں ادا کرتے رہے
ظلم و جور و بربریت مصطفی والوں کے ساتھ
اس کے مرقد پر سلامی کو اترتے ہیں ملک
چل پڑے جو کوئی مشکل میں خدا والوں کے ساتھ
جو عزمی ماتم مظلوم کرتے ہیں یہاں
روز محشر وہ اٹھیں گے کربلا والوں کے ساتھ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.