Silsila gardish e auqat ka tham jata hai
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s)
سلسلہ گردش اوقات کا تھم جاتا ہے
قیدی زنجیر ہلاتا ہے تو دم جاتا ہے
پشت بیمار ہے یوں زحمت زنجیر سے خم
حلقہء طوق گراں تا بہ قدم جاتا ہے
ضعف سے خوں کو ٹپکنے کا بھی یارانہ رہا
زخم سے رستا نہیں آنکھ میں جم جاتا ہے
آسماں شرم سے ہے دامن خورشید میں گم
سر کھلے قافلہ اہل حرم جاتا ہے
اب تلاوت ہو سر نیزہ بھی حفاظ کے بیچ
ورنہ قرآں کی تلاوت کا بھرم جاتا ہے
یہ زمانہ ہے حدود غم شبیر سے کم
میں جہاں جاؤں مرے ساتھ یہ غم جاتا ہے
عیش دنیا! یہ ترے دام میں کیسے آجائے
دل عزا خانے سے باہر بھی تو کم جاتا ہے
میں چلا روضہء شبیر کی جانب تو لگا
مجھ سے آگے مری قسمت کا قدم جاتا ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.