Chacha main aap ki turbat banane aaya hoon
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
چچا میں آپ کی تربت بنانے آیا ہوں
سکینہ اب بھی ہے پیاسی بتانے آیا ہوں
حرم کو چھوڑ کے کوفے سے آ رہا ہوں چچا
بتا گئے ہیں تمہاری وصیتیں بابا
وہیں ہو قبر چھدا تھا وہاں پہ مشکیزہ
کیا تھا شہ سے جو وعدہ نبھانے آیا ہوں
بتاؤں کیسے چچا کیا گزر گئی ہم پر
ہر ایک شہر میں مارے گئے ہمیں پتھر
تھی مائیں پھپھیاں میرے ساتھ اے علی کے پسر
یہ سارے ظلم کے قصے سنانے آیا ہوں
سکینہ راہ میں ناقے سے گر گئی تھی ابھی
وہیں ہے تازہ روایت کمر پہ لکھی ہوئی
ہے جاری خون جو اس وقت ایڑیوں سے میری
لعیں سے کھا کے ابھی تازیانے آیا ہوں
ہے تین روز سے لاشے پہ دھوپ کا سایہ
یہ حال دیکھ کے روتا ہے خون دل میرا
غریب ہوں میں کفن تم کو دے نہیں سکتا
تمہاری لاش کے ٹکڑے اٹھانے آیا ہوں
لعیں نے بچی کے گوہر کو ایسے چھینا تھا
گری زمیں پہ سکینہ میں خون روتا تھا
وہ جس زمین پہ کانوں سے خون ٹپکا تھا
وہ خاک رکھنے تمہارے سرہانے آیا ہوں
تمہارے سامنے آتی ہے شرم کہتے ہوئے
یہ بات کرتا بھلا کیسے سامنے ان کے
ابھی ہیں دور یہاں سے بنی اسد والے
پھپھی کی چھن گئی چادر بتانے آیا ہوں
بنا کے قبر تکلم وہ بولا رو رو کر
یہاں پہ آئیں گئے اب زائرین شام و سحر
جلے خیام کی رکھ کر لحد پہ خاک مگر
میں پہلا فرش عزا کا بچھانے آیا ہوں
بغیر ان کے تم اترے تھے زین سے کیسے
حرم تو لٹ گئے یہ بازو کٹ گئے جب سے
پڑے تھے دور یہ لاشے سے آپ کے کب سے
کٹے یہ بازو بدن سے ملانے آیا ہوں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.