Hussain ka gham
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Shadman Raza
لبیک یا حسین
حسین کا غم منانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
سنو سنو اے زمانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
یہی تو ہے انتظار مہدی
صدائے ھل من کا ہے یہ مطلب
وفاے عباس میں بنو تم
محافظان مزار زینب
وفا کا پرچم اٹھانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
عظیم حر تھا کہ جس نے آخر
حسین پر جان اپنی دی ہے
کبھی یہ سوچا ہے ذاکروں نے
کبھی یہ آواز بھی سنی ہے
کہ ذکر حر کا سنانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
جو خیبر وقت میں لڑو گے
تو کربلا سے نہ ہوگی دوری
جہاں بھی مظلوم پس رہے ہیں
وہاں پہ امداد ہے ضروری
علی کے نعرے لگانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
یہی تو مقصود کربلا ہے
کہ امتحان وفا یہی ہے
ہے مل چکے تم کو سب وسائل
مگر ارادے میں کچھ کمی ہے
زیارتوں پہ نہ جانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
جو ابن زہرا پہ جان دیں گے
انہیں کے ہونگے بڑے مقدر
زہیر قین آیینگے یقیناً
کہا ہے زوجہ نے آگے بڑھ کر
چلو چلو اے زمانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
جو العجل کی صدا لگاے
وہ اپنا کردار بھی دکھاے
امام مہدی کے ہیں جو ناصر
حبیب ابن مظاہر آے
کہ دوستی کو نبھانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
یہی تو پیغام کربلا ہے
ہے نصرتوں کا سوال لازم
کہ ناصروں کے لئے رہا ہے
ہمیشہ رزق حلال لازم
حلال روزی کمانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
نماز کو چھوڑ دینے والوں
امام کا سامنا کرو گے
عمل کے بارے میں کیا کہو گے
حسین کو کیا جواب دو گے
گناہ کی محفل سجانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
گھرا ہوا ہے جو لشکروں میں
امام دوراں بلا رہا ہے
سنا ہے جب سے یہ استغاثہ
صغیر جھولے سے گر گیا ہے
کہ تیر پر مسکرانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
معاشرے میں مدد کرو تم
یتیم مظلوم مر رہا ہے
یتیم مظلوم مر رہا ہے
قمر کہیں پر ہی کربلا ہے
جلوس و مجلس میں جانے والوں
حسین تم کو بلا رہے ہیں
حسین کا غم۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.