Do Hosla Baba Zainab Ko
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
زینب نے کہا یہ رو رو کر دو حوصلہ بابا زینب کو
تنہا ہے لعینوں میں دختر دو حوصلہ بابا زینب کو
بابا میں بڑی بیٹی ہوں تیری سب بدلہ لیں گے مجھ سے تیرا
لوگوں کے بدلتے ہیں تیور دو حوصلہ بابا زینب کو
یہ زینب ہے کلثوم ہے یہ آپس میں ستمگر کہتے ہیں
ہنستے ہیں تماشائی ہم پر دو حوصلہ بابا زینب کو
ہمت یوں بڑھاؤ بیٹی کی عابد کو بچا کر لے جائے
ہر گھر سے برستے ہیں پتھر دو حوصلہ بابا زینب کو
احساس ردا کا ہو گا مجھے تم ہاتھ میرے سر پر رکھ دو
مشکل ہے اگر دینا چادر دو حوصلہ بابا زینب کو
لوگوں کی نگاہیں اٹھتی ہیں تشہیر کی ضربیں چلتی ہیں
بیٹی ہے تیری زیر خنجر دو حوصلہ بابا زینب کو
دربار کے اس دروازے پر اماں کو سنبھالا تھا تم نے
دربار کے اس دروازے پر دو حوصلہ بابا زینب کو
بولیں وہ تکلم لوگوں میں اماں کو بلاؤں تو کیسے
بیٹی کے لئے بن کر چادر دو حوصلہ بابا زینب کو
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.