Suno Suno Suno Suno Khaibar Ka Majra Suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خیبر کی کارزار کا منظر سناتا ہوں
جبریل ساتھ دو میرا خیبر سناتا ہوں
سر سے چلی تو سینے پہ آ کر ٹھہر گئی
سینے پہ سانس لے کے جگر میں اتر گئی
نکلی جگر کو کاٹ کے تابہ کمر گئی
تھی موت پیچھے پیچھے یہ بجلی جدھر گئی
کٹ کر عدوئے دین خدا خاک پر گرا
آدھا ادھر زمین پہ آدھا ادھر گرا
حجت مریض موت پہ حجت نے کی تمام
اک فقرے نے سمیٹ لیا مقصد کلام
حیدر ہماری ماں نے رکھا ہے ہمارا نام
ہوشیار ذوالفقار ہوئی میری بے نیام
شمشیر بوتراب کی سن سے پہنچ گئی
مرحب کے سر پہ موت سے پہلے پہنچ گئی
تقسیم سب میں مال غنیمت کیا گیا
حیدر کو حصہ سب سے زیادہ دیا گیا
اس امر پر سوال نبی سے کیا گیا
کیوں عدل سے نہ کام یہاں پر لیا گیا
بولے رسول دخل کیا تجھ جیسے فرد کو
دیتے ہیں حصہ دوگنا شریعت میں مرد کو
جاتا ہے کس شکوہ سے اللہ کا اسد
خیبر کا در اکھاڑنے تنہا بشدومد
پہنچا قریب در جونہی وہ بندہء احد
بے ساختہ علی نے کہا یاعلی مدد
ایسے اکھاڑا لمحے میں خیبر کے باب کو
جس طرح شاخ سے کوئی توڑے گلاب کو
اللہ رے سخاوت مشکل کشاء علی
ایسا کہاں ہے میر تکلم کوئی سخی
دولت بنام مال غنیمت جو تھی ملی
خیرات کر دی راہ خدا میں ہنسی خوشی
دہلیز در پہ پہنچے تو سلمان ساتھ تھے
لب پر خدا کا شکر تھا اور خالی ہاتھ تھے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.