Khaki Hain Mojzay Ka Koi Tajruba Karein
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Hasan (a.s)
خاکی ہیں معجزے کا کوئی تجربہ کریں
مدح حسن کے نام پہ کار خدا کریں
شبر کا عشق فقر، خلافت کا تاج فسق
اس فاصلے کی رو سے ہر اک فیصلہ کریں
واجب ہے اہل شام پہ صلح حسن کے بعد
تاج شہی کو بھیک کا کاسہ کہا کریں
شبر دعائیں کرتے تھے قاسم کا ہو ظہور
زینب یہ چاہتی ہیں حسن کربلا کریں
کرب و بلا پکار اٹھی محمل کو دیکھ کر
زینب قدم رکھیں مجھے خاک شفا کریں
رزق حلال کھانا بھی تب تک حرام ہے
جب تک نہ سیدہ کا قصیدہ پڑھا کریں
صف باندھ کر کھڑے رہو کہتے تھے انبیا
جب فاطمہ حسین کا صدقہ دیا کریں
ہم کربلا نژادوں کی ہے کربلا طلب
جنت کے باغ لاکھ حسیں ہوں، ہوا کریں
اکبر جو چاہتے ہیں نمازیں قبول ہوں
زہرا کے دشمنوں پہ تبرا کیا کریں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.