Hussain ibne ali ki
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Mir Rehan Abbas
جی رہے ہیں آبرو سے ہم جو ہندوستان میں
دوستوں بس یہ غم شبیر کا احسان ہے
جسم کے کس کس کے کیسا خون ہے قد دیکھلو
یہ عزاداری نہیں یہ نسل کی پہچان ہے
حسین ابنِ علی کی کرو عزادار
فرات اشک عزا حشر تک رہے جاری
---حسین ابنِ علی کی
فلک پہ چاند نظر آگیا محرم کا
ہے سوگوار مہینہ حسین کے غم کا
خلوص دل سے کرو احتمام ماتم کا
نبی کی آل سے کرتے رہو وفاداری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
تمہارے واسطے زحمت اٹھائی مولا نے
یہ دکھ یہ رنج و مصیبت اٹھای مولا نے
جوان بیٹے کی میت اٹھای مولا نے
دو پرسہ شاہ کو اب کرکے گریہ و زاری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
بلا کے دشت میں وہ پاسبان اہل حرم
کٹا کے شانے بچایا ہے دین کا پرچم
ہم اس لئے بھی اٹھاتے ہیں باوفا کا علم
زمانہ دیکھلے بے دست کی علمداری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
ہوے ہیں باپ کے ہاتھوں پہ منقلب اصغر
لہو میں ڈوبا ہوا ہے یہ درد کا منظر
جو تیر آکے لگا بے زباں کی گردن پر
وہ تیر وزن میں تھا بے زبان سے بھاری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
زمین روی ہے چشم فلک بھی ہے پرنم
نبی کی آل پہ ڈھایا گیا وہ ظلم و ستم
سوار دوش پیمبر جو تھا خدا کی قسم
اسی کی لاش کو پامال کرتے ہیں ناری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
ستم ہوئے جو حرم پر بتاؤں میں کیسے
گلا حسین کا کاٹا ہے جب ستمگر نے
رداءیں بی بیوں کی چھن گئی جلے خیمے
طمانچے کھاتی تھی ہر دم حسین کی پیاری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
نگاہ حق میں عبادت ہے مجلس و ماتم
ہو دور کوئی بھی کرتے رہو حسین کا غم
یہی تو فاطمہ زہرا کی دل کا ہے مرہم
اداے اجر رسالت ہے شہ کی غم خواری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
جو خار پاؤں میں دھستی ہے اور نکلتی ہے
ہے ضعف اتنا کہ گرتے ہیں اور سنبھلتے ہیں
جو راہ شام میں سجاد جھک کے چلتے ہیں
ہے طوق بیڑیوں کی اس قدر گرا باری
ہلال نوحہ یہ ریحان نے پڑھا ایسا
ہر ایک سمت ہے چھای غم و الم کی گھٹا
اٹھا ہے مجلسِ سرور میں شور گریہ کا
ہر ایک آنکھ سے آشک عزا ہوے جاری
---فرات اشک عزا
---حسین ابنِ علی کی
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.