Suno Suno Suno Khyber Ka Majra Suno
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خیبر کی کارزار کا منظر سناتا ہوں
جبریل ساتھ دو میرا خیبر سناتا ہوں
ناد علی زبان محمد پہ آگئی
اور اس طرف مدینے میں کہنے لگے علی
قنبر چلو پکار رہیں ہیں ہمیں نبی
دلدل کو پیار کر کے یہ فرمایا اس گھڑی
آج اس طرح سے چل کے فلک کانپنے لگے
دوڑے جو تیرے ساتھ ہوا ہانپنے لگے
ہر اک کو شک تھا میرا ہی لیں گے رسول نام
جاگے ہوئے تھے رات کے آنکھیں تھی سرخ فام
جو چھوٹے قد تھے پنجوں کے بل تھے کھڑے تمام
اتنے میں لائے عرش سے جبریل یہ پیام
لشکر نہ کر سکے گا تمہاری کوئی مدد
اللہ کہہ رہا ہے کہو یاعلی مدد
حق سے حکم ملا سوئے خیبر علی چلے
چومی رکاب فتح نے آ کر علی چلے
دین خدا کا بن کے مقدر علی چلے
لشکر چلا زمیں پہ ہوا پر علی چلے
آیا ہے پھر جلال امام مبین کو
جبریل جلدی تھام لو آ کر زمین کو
جیسا کہا تھا بادشاہ خاص و عام نے
ویسا کیا ہے دلدل محشر خرام نے
حیرت سے دیکھا لشکر خیرالانام نے
شیر خدا کھڑے تھے محمد کے سامنے
ہر چہرے پر سوال تھا حضرت کہاں سے آ
سلمان بولے آج علی آسماں سے آ
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.