Maula Mehdi Aa Jaiye
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Mehdi (a.s) recited by Mir Hasan Mir
منتظر کب تلک میں رہوں اے امام
میری سانسیں کہیں ہو نہ جائیں تمام
مولا مہدی آ جائیے
دیدار کی آخری آس میں
خط لکھ رہا ہے یہ خادم تمہیں
مولا مہدی آ جائیے
کیجئے قبول آقا میرا سلام
بس اک عزادار ہے میرا نام
قابل نہیں جانتا ہوں مگر
کہتا ہوں خود کو تمہارا غلام
کیا ہوں مجھے خود یہ بتلائیے
فریادیں اور استغاثے حضور
سرکار سنتے تو ہوں گے ضرور
بے چین خود بھی ہیں غیبت میں آپ
کب ہو گا مولا بتا دیں ظہور
ہم کو نہ اب اور تڑپائیے
بے نور کب سے میرے نین ہیں
تنہا عزادار بحرین ہیں
کعبہ ہو یا کہ ہو کرب و بلا
سب آپ کے غم میں بے چین ہیں
سرکار تشریف لے آئیے
لفظوں سے پردہ ہٹاتی نہیں
اپنا تعارف کراتی نہیں
جب سے گئے آپ خاموش ہے
آیت معانی بتاتی نہیں
راز الف لام سمجھائیے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.