Khyber Ki Karzar Ka Manzar Sunata Hoon
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Imam Ali (a.s) recited by Mir Hasan Mir
خیبر کی کارزار کا منظر سناتا ہوں
جبریل ساتھ دو میرا خیبر سناتا ہوں
ہنستی تھی موت دیکھ کے ہر روز معرکہ
مصروف بھاگ دوڑ میں تھے سارے سورما
وہ جنگ تھی کہ جنگ بھی شرمائے بارہا
چالیس دن میں ایک بھی زخمی نہیں ہوا
مرحب جو پوچھتا تھا لڑو گے ابھی یہیں
تیغیں چھپا کے کہتے تھے سارے نہیں نہیں
خیبر کی جنگ اب بھی ہے دنیا میں یادگار
چالیس دن طویل ہوئی ہے یہ کارزار
خودساختہ رسول کے تھے جتنے جانثار
میدان چھوڑ چھوڑ کے ہوتے رہے فرار
لشکر میں مسلموں کے عجب انتشار تھا
ہر ایک کے دماغ پہ مرحب سوار تھا
ماضی سے اپنا پیچھا چھڑاتے ہیں کس لیے
اپنا ہدف علم کو بناتے ہیں کس لیے
پنجے کی سمت انگلی اٹھاتے ہیں کس لیے
اب سمجھے ہم علم وہ جلاتے ہیں کس لیے
ان کے بڑوں کو حق سے یہ منصب ملا نہیں
خیبر کا زخم ہے جو ابھی تک بھرا نہیں
لشکر کی ابتری پہ یہ کہنے لگے نبی
گھبراؤ مت لڑائی کی یہ شب ہے آخری
اب کل جو مرد ہو گا علم پائے گا وہی
در پردہ تھا نبی کے لبوں پر علی علی
یعنی الم الف سے یہ لشکر اٹھائے گا
جو ع سے علم ہے وہ حیدر اٹھائے گا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.