Salam Binte Ali Salam Ya Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
تو نے اسکت جو کہا ہو گئے اعدا خاموش
صرف اعدا ہی نہیں ہو گیا کوفہ خاموش
صرف کوفہ ہی نہیں ہو گئی دنیا خاموش
صرف دنیا ہی نہیں عرش خدا تھا خاموش
ایسا لہجے کا اثر تھا کہ زمانہ چپ تھا
تیری تعظیم میں خود تیرا گھرانہ چپ تھا
ظلمت شام کی تردید ہے پہلی شعبان
تین شعبان کی تمہید ہے پہلی شعبان
چودہ معصوموں کی امید ہے پہلی شعبان
ساری عیدوں کے لیے عید ہے پہلی شعبان
عرش سے بن کے ولایت کی سفیر آئی ہے
لیلۃ القدر کے گھر عید غدیر آئی ہے
قافلہ فرش عزا کا یہ چلی ہے لے کر
چودہ صدیوں سے خطاب اس کا ہے جاری گھر گھر
تازیہ جھولا علم آنسو ہیں اس کا لشکر
کون روکے گا بھلا شاہ کا ماتم اکبر
کربلا کا جو ہر اک صاحب دل قائل ہے
اس کی تبلیغ میں زینب کا لہو شامل ہے
پل میں ساقط بھرے بازار کی ہل چل کر دی
ایک ہی بات میں ہر بات مکمل کر دی
وقت پر وقت کی دہلیز مقفل کر دی
دن کو معزول کیا رات معطل کر دی
خوف میں ڈوبے ہوئے دل وہ ابھرنے نہ دیئے
سانس بھی روک دیئے لوگ بھی مرنے نہ دیئے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.