Salam Bint-e-Ali Salam Ya Zainab
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
آل زہرا کے لئے ثانی زہرا زینب
اس لیے ذات الہی نے یہ چاہا زینب
مستقل ہو تیری چوکھٹ پہ اجالا زینب
تیری خاطر ہو نئے رنگ کا زہرہ زینب
بنی ہاشم کا قمر بن کے ستارہ آ جائے
تیری دہلیز پہ غازی کو اتارا جائے
لکھ قلم ثانی زہرا کی ثناء بسم اللہ
وحی و الہام کو تحریر ملا بسم اللہ
با کے نقطے سے ہر اک نقطہ ملا بسم اللہ
آج یہ راز زمانے کو بتا بسم اللہ
علم حیدر کا خلاصہ ہے علی کی بیٹی
دوسری نہج بلاغہ ہے علی کی بیٹی
ماہ شعبان یکم اور وہ نور زینب
کعبہ حضرت زہرا میں ظہور زینب
پنجتن ہیں اسی خواہش میں حضور زینب
میری آغوش ہو گہوارہ طور زینب
اس کی مرضی ہے مگر اس کو اٹھائے شبیر
سب سے پہلے مجھے سینے سے لگائے شبیر
جن کی نعلین کے قوسین بھی محتاج ملے
وہ نبی اور علی برسر معراج ملے
تحفے اللہ سے دو کل کے لیے آج ملے
دونوں معصوموں کو عصمت کے نئے تاج ملے
شب معراج یہ تقسیم خدا نے کی ہے
فاطمہ ایک کو دی ایک کو زینب دی ہے
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.