Ya Musa Bin Jafar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Kazim (a.s) recited by Nadeem Sarwar
ملکہء قم کا پدر والیء مشہد کا پدر
سیرت مصطفی بھی وارث حوض کوثر
ہائے مظلومی جنازہ ہے سر راہ گزر
جب کے موجود ہے رونے کو پسر اور دختر
پل پہ تھا لاشہ یا موسی بن جعفر
کیسا قیدی ہے کے مرنے پہ بھی آزاد نہیں
کیسی غربت ہے جنازے پہ بھی فریاد نہیں
میرے مولا پہ ہوئی کون سی بے داد نہیں
ہائے نزدیک کوئی رونے کو اولاد نہیں
بیکس و تنہا یا موسی بن جعفر
قید تنہائی تھی اور موسی کاظم مولا
ختم بینائی تھی اور موسی کاظم مولا
ستم آرائی تھی اور موسی کاظم مولا
موت گھبرائی تھی اور موسی کاظم مولا
وقت کڑا تھا یا موسی بن جعفر
قید میں چودہ برس کیسے گزارے ہوں گے
صورت اشک مصلے پہ ستارے ہوں گے
طوق و زنجیر بھلا کس نے اتارے ہوں گے
غمزدہ عرش پہ قرآن کے پارے ہوں گے
کیسے دوں پرسہ یا موسی بن جعفر
حاکم وقت نے کیسا یہ ستم ڈھایا ہے
قبر میں مادر حسنین کو تڑپایا ہے
زہر خرموں میں میرے مولا کو پلوایا ہے
جسد پاک کو مزدوروں سے اٹھوایا ہے
روتی تھیں زہرا یا موسی بن جعفر
کثرت سجدہ سے گٹھڑی سا بدن آپ کا تھا
لوگ کہتے تھے مصلے پہ ہے کپڑا سا پڑا
پر قضا ہو نہ سکا وقت شہادت سجدہ
دم بدم آتی رہی عرش سے آواز خدا
دیر نہ کرنا یا موسی بن جعفر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.