Kya Bataon Maqam Zainab Ka
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
کیا بتاؤں مقام زینب کا
اسم اعظم ہے نام زینب کا
میں تو کیا خود قصیدہ پڑھتے ہیں
میرے بارہ امام زینب کا
تیرے در پر بھی آئے گا جبریل
تو بھی ہو جا غلام زینب کا
اللہ اللہ حر بابا تیری قسمت
تجھ کو آیا سلام زینب کا
سارے نبیوں سے کہہ رہا تھا خدا
دیکھا تم سب نے کام زینب کا
بن گیا خود علم سا کاغذ پر
لکھ رہا تھا میں نام زینب کا
چل رہا ہے عزا کی صورت میں
دو جہاں میں نظام زینب کا
ماتم شاہ اور یزید کے گھر
دیکھ لو انتقام زینب کا
دیکھتا ہے حسین کا سجدہ
خود بھی رک کر قیام زینب کا
میری بہنوں حجاب لازم ہے
ہے یہ تم کو پیام زینب کا
تیرا ہمسر نہیں ہے میر کوئی
کیونکہ تو ہے غلام زینب کا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.