Humko hai apni jaan
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Azadari recited by Sachay Bhai
ہم کو ہے اپنی جان سے پیارا غمِ حُسین
قائم رہے جہاں میں خُدایا غمِ حُسین
روز الست پوچھا گیا کیا پسند ہے
بے اختیار ہم نے پُکارا غمِ حُسین
قائم رہے جہاں میں۔۔۔
جب چاہا سیدہ کے قدم آئیں گھر میرے
فرشِ عزا بچھایا منایا غمِ حُسین
قائم رہے جہاں میں۔۔۔
کم ظرف کو جہاں میں ملا جب بھی اقتدار
پہلے بنا ستم کا نشانہ غمِ حُسین
قائم رہے جہاں میں۔۔۔
ہر کُفر و ظلم و جور و تشدد کے سامنے
ہے آج بھی محاذوں پہ تنہا غمِ حُسین
قائم رہے جہاں میں۔۔۔
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.