Dua e Tawassul
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General recited by Nadeem Sarwar
یا وجیہا عند اللہ اشفع لنا عند اللہ
بار الہا بن کے سوالی تیرے حضور
دامن میں اپنے لائے ہیں بے انتہا قصور
لیکن ہمارے سینوں پہ ماتم کا دیکھ نور
اپنے نبی کے صدقے میں بخشے گا تو ضرور
مولا علی کا رب جہاں تجھ کو واسطہ
یارب برائے فاطمہ صدیقہ طاہرہ
دے علم اور رزق کا ساغر بھرا ہوا
ٹوٹے نہ نعمتوں کا میرے گھر سے سلسلہ
مالک تجھے امام حسن کا ہے واسطہ
جس کے لہو سے کرب و بلا کی ہے ابتدا
ہاں اس امام امن کے صدقے میں کبریا
اس ملک میں ہو امن کا پرچم کھلا ہوا
اب واسطہ حسین کا
پروردگار صبر شہ تشنہ کام کا
جس کے لبوں پہ ورد تھا تیرے ہی نام کا
خنجر تلے جو قاری تھا تیرے کلام کا
یا رب تو میری ہستی کو ایسا سنوار دے
تو اپنی رحمتوں سے میرا گھر نکھار دے
سجاد کا تو صدقہ اے پروردگار دے
بیمار کو شفاء دے مکمل قرار دے
مالک امام باقر و جعفر کا واسطہ
مجلس میں میں حسین کی کرتا ہوں یہ دعا
دونوں کا واسطہ تجھے دیتا ہوں اے خدا
مقروض جو ہیں غیب سے کر ان کا قرض ادا
یا رب برائے موسی کاظم علی رضا
مشہد میں اور نجف میں جو ہیں قبلہ دعا
تو ان کے واسطے سے وہ اولاد کر عطا
ماں باپ جس سے شاد ہوں جن کی ہو یہ صدا
یا رب برائے مولا نقی تقوی و تقی
دے جذبہ جہاد بصد شان عسکری
مہدی کا بھی ظہور دکھا دے اسی صدی
تیرے حضور میری دعا ہے یہ آخری
ہم تیری بارگاہ میں اے رب کردگار
روئے ہیں جو دعائے توسل میں زار زار
سن لے صدائے سرور و ریحان ایک بار
ہم کو امام عصر کے لشکر میں کر شمار
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.