Abbas Naam Hai Mera Abbas Naam Hai
Manqabat Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Abbas (a.s) recited by Mir Hasan Mir
مانگا ہے رب سے مالک کونین نے مجھے
بیٹا کہا ہے مادر حسنین نے مجھے
توحید کو ہے ناز خدائے وفا ہوں میں
مشکل کشا کا لال ہوں مشکل کشا ہوں میں
برسوں جبین شیر خدا میں رہا ہوں میں
دوہرایا جب علی کو خدا نے بنا ہوں میں
خلقت میں میری دخل نہیں ماؤ طین کو
تحفہ ہوں میں بتول کا ام البنین کو
اسمائے پنجتن کا اثاثہ ہے میرا نام
الفاظ ہیں طواف میں کعبہ ہے میرا نام
اسرار اور رموز کی دنیا ہے میرا نام
خود مصطفی کی بیٹی نے رکھا ہے میرا نام
بے جا نہیں ہے حرف کوئی میرے نام میں
سمٹی ہوئی ہے نادعلی میرے نام میں
تلوار میری جائے گی رن میں جدھر جدھر
بارش وہاں پہ ہو گی سروں کی سڑ سڑ
اشہب کے پاؤں پیسیں گے تم کو کڑ کڑ
دیکھے گی موت خود یہ نظارے ٹگر ٹگر
سن سن کی ساعت ایسی سماعت پہ چھائے گی
در در گریں گے دھڑ نہ صدا تم کو آئے گی
قہر خدا کی بولتی تصویر میری تیغ
روحوں پہ موت کرتی ہے تحریر میری تیغ
تیغوں میں مثل آیہ تطہیر میری تیغ
طوفان نوح خواب ہے تعبیر میری تیغ
عصمت کی پہرے دار ہے تطہیر کی قسم
یہ چھوٹی ذوالفقار ہے شبیر کی قسم
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.