Chadar Ke Peechay Peechay Woh Chalta Chala Gaya
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Imam Sajjad (a.s) recited by Asghar Khan
چادر کے پیچھے پیچھے وہ چلتا چلا گیا
سجاد کو خبر ہی نہیں شام آ گیا
وقت رہائی ایک قیامت تھی جس گھڑی
عابد پھپھی کے سامنے لے کر ردا گیا
رکھی ہوئی تھی چادر زینب اسی جگہ
سر طشت میں حسین کا جس جا رکھا گیا
بھرتا ہوا ہجوم ہے زینب کی راہ میں
فضہ ذرا یہ دیکھو کہاں باوفا گیا
شبیر جیسے پہنچے تھے اکبر کی لاش پر
یوں فاطمہ کی قبر پہ زین العباء گیا
دریا کو چھین لینے کا عباس کی جگہ
در چھین کر سکینہ سے بدلہ لیا گیا
سایہ علم کا بن گیا اکبر وہاں وہاں
قرطاس پہ جہاں بھی سکینہ لکھا گیا
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.