Pas e nazar jo haya ke charagh jalte hain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on General
پس نظر جو حیا کے چراغ جلتے ہیں
وہ درس کرب و بلا کے چراغ جلتے ہیں
یہ تیرے آخری سجدے کا معجزہ ہے حسین
خدا کے گھر میں خدا کے چراغ جلتے ہیں
یزیدیوں سے اجازت طلب نہیں کرتے
حسینیوں کو بتا کے چراغ جلتے ہیں
جہاں میں مجلس شبیر کے وسیلے سے
شعور و فکر رسا کے چراغ جلتے ہیں
مری لحد میں اندھیرا ہو کیسے ممکن ہے؟
مری زباں پہ ثناء کے چراغ جلتے ہیں
بھکاری بن کے میں جب لفظ ان سے مانگتا ہوں
مرے قلم میں عطا کے چراغ جلتے ہیں
حسینیت نے سکھائی ہے بندگی مجھ کو
مرے لبوں پہ دعا کے چراغ جلتے ہیں
انہیں تو صبح کا سورج سلام کرتا ہے
وہ جن کے گھر میں عزا کے چراغ جلتے ہیں
یہ سلطنت مرے غازی کی ہے یہاں ساحل
کنار آب وفا کے چراغ جلتے ہیں
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.