Ek Nanhi Si Lahad Ran Mein Banate Hain Hussain
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Hazrat Ali Asghar (a.s) recited by Mir Hasan Mir
ایک ننھی سی لحد رن میں بناتے ہیں حسین
خاک میں دوسرے محسن کو چھپاتے ہیں حسین
ڈالتے جاتے ہیں اصغر کے بدن پر مٹی
اور خیموں کی طرف دیکھتے جاتے ہیں حسین
مرتے دم ننھے سے ہاتھوں نے جسے تھاما تھا
اب وہ دامن علی اصغر سے چھڑاتے ہیں حسین
لاش حر نے کہا رومال یہ دے دو جا کر
زخم بے شیر کا ہاتھوں سے چھپاتے ہیں حسین
ڈھونڈنے آئیں گے اس لاش کو نیزہ بردار
چھپ کے بانو سے یہ زینب کو بتاتے ہیں حسین
کہا صغری نے کہ مر کر تو ملوں گی شہ سے
مجھ کو معلوم ہے ہر قبر میں آتے ہیں حسین
لاش عباس پہ کہتی تھیں یہ زہرا رو کے
اٹھو عباس تمہیں کب سے بلاتے ہیں حسین
کوئی زینب کو بلا لائے تکلم جا کر
برچھی اکبر کے کلیجے سے چھڑاتے ہیں حسین
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.