Haye Abbas Ki Behno Ne Na Payi Chadar
Noha Lyrics & Urdu Writeup on Bibi Zainab (s.a) recited by Mir Hasan Mir
ہائے عباس کی بہنوں نے نہ پائی چادر
شام تک نیزے پہ دیتی تھی دہائی چادر
جس کے بابا نے اڑھائی تھی ردا کعبے کو
اس کی بیٹی کو کسی نے نہ اڑھائی چادر
بس یہی کہتی تھی عباس کے سر سے زینب
میرے بھائی، میرے بھائی، میرے بھائی چادر
شرم سے چھپ گئیں سجاد کے پیچھے زینب
ہند زنداں میں جو اوڑھے ہوئے آئی چادر
پاؤں خط دیتے رہے دور تلک بچی کے
شمر نے ایسے سکینہ سے چھڑائی چادر
گر پڑیں خاک پہ عباس کی ماں صدمے سے
اپنے بازو سے جو زینب نے ہٹائی چادر
ہائے روتے ہوئے زینب نے کیا شکر خدا
سر پہ صغری کے نظر جس گھڑی آئی چادر
زندگی میں نہ اڑھا پائے مگر عابد نے
قبر پر بالی سکینہ کی اڑھائی چادر
میر سجاد جو لوٹا ہوا اسباب ملا
پہلے سجاد نے آنکھوں سے لگائی چادر
Want these lyrics offline?
Install the Bayaaz mobile app for iOS and Android to read all 7,000+ lyrics offline, create personalized playlists, and experience seamless audio playback anywhere.